چین نے سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں  کارنامے انجام دیئے ہیں، چینی صدر

image

بیجنگ۔1فروری (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین نے سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں کارنامے انجام دیئے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق سی پی سی کی سنٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو نے اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کے حوالے سے 11 ویں اجتماعی مطالعاتی اجلاس کا انعقاد کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شی جن پنگ کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں نتیجہ خیز کارنامے انجام دیئے ہیں اور جدت طرازی سے چلنے والی ترقی کے نتائج تیزی سے ظاہر ہوچکے ہیں اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے اہم نتائج کو زیادہ بہتر انداز میں حاصل کیا گیا ہے۔شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی نئی صنعتوں ، نئے ماڈلز اور نئی ڈرائیونگ فورسز کو جنم دے سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ سائنسی اور تکنیکی جدت کے نتائج کو مخصوص صنعتوں اور صنعتی چینز پر فوری طور پر لاگو کریں ، روایتی صنعتوں کو تبدیل اور اپ گریڈ کریں اور جدید صنعتی نظام کو بہتر بنائیں۔ ہمیں ترقیاتی ماڈل کی سبز تبدیلی کو تیز کرنا اور کاربن پیک اور کاربن نیوٹرل تک پہنچنے کے لیے محنت کرنا ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.