سعودی وزیر خارجہ کا عراقی نائب وزیر اعظم کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت بارے تبادلہ خیال

image

ریاض ۔2فروری (اے پی پی):سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے جمہوریہ عراق کے نائب وزیر اعظم ڈاکٹر فواد محمد حسین نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔اردو نیوز کے مطابق اس موقع پر دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات میں اضافہ اور انہیں مزید مستحکم بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔دونوں سربراہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.