ترکیہ کی افغانستان کے اتاترک ہسپتال کو طبّی سامان کی امداد فراہمی

image
کابل ۔2فروری (اے پی پی):ترکیہ نے افغانستان کے اتاترک ہسپتال کو طبّی سامان کی امداد فراہم کی ہے۔ ٹی آر ٹی کے مطابق ترکیہ تعاون و ترقیاتی ایجنسی (ٹی آئی کے اے)کے کابل آفس کی طرف سے50 بستروں، 10 مانیٹروں، 1 عدد ڈی سی۔40 مائنڈری الٹراساونڈ مشین اور مختلف قسم کا طبّی سامان ہسپتال کے حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہسپتال کی تعمیر افغانستان حکومت کی طرف سے شروع کی گئی تھی لیکن بعض امکانات کی عدم موجودگی کی وجہ سے تعمیر مکمل نہیں ہو سکی تھی۔ 2001 میں ترکیہ کے تعاون سے تعمیر مکمل ہوئی اور ہسپتال نے اتاترک بچوں کے ہسپتال کے نام سے خدمات کا آغاز کر دیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.