مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات برکس کے رکن بن گئے، جنوبی افریقہ

image

کیپ ٹاون ۔2فروری (اے پی پی):جنوبی افریقہ کے وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات و باہمی تعاون نالیڈی پانڈور نے کہا ہے کہ مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے برکس گروپ میں شرکت قبول کر لی ہے۔

ٹی آر ٹی کے مطابق انہوں نے پریس کانفرنس میں برکس کے رکنیت مرحلے کے بارے بات کرتے ہوئے کہاکہ اگست 2023 میں جنوبی افریقہ کے شہر جوہانز برگ میں منعقدہ برکس سربراہی اجلاس میں 6 ممالک کو گروپ میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔ ان ممالک میں سے مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے شرکت کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری ٹرم چیئر مین شپ میں منعقدہ اس اجلاس کے اہم ترین نتائج میں سے ایک اتحاد کو وسیع کرنے کا فیصلہ تھا۔ ہم نے مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مکمل رکنیت کی تصدیق کر دی ہے۔ تاہم ارجنٹائن نے اتحاد میں شرکت کی دعوت مسترد کر دی ہے۔واضح رہے کہ اگست 2023 میں سعودی عرب، ارجنٹائن، متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا، ایران اور مصر کی درخواستیں قبول کر کے انہیں اتحاد میں رکنیت کی دعوت دی گئی تھی۔

برازیل، روس، بھارت اور چین پر مشتمل برکس اتحاد 2006 میں وجود میں آیا۔ 2010 میں جنوبی افریقہ کی شرکت کی درخواست قبول کر کے اسے برکس کا رُکن بنا لیا گیاتھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.