فلسطین کی حمایت کرنے پر امریکی فنکار جرمن یونیورسٹی کی ملازمت سے دستبردار

image

نیویارک ۔2فروری (اے پی پی):امریکی موسیقار اور آرٹسٹ لاری اینڈرسن فلسطین کی حمایت میں 2001 میں لکھے گئے ایک خط پر دستخط کرنے کی وجہ سے جرمنی کی فوک وینگ یونیورسٹی آف دی آرٹ میں بطورپروفیسر ملازمت سے دستبردار ہو گئی ہیں۔

اردو نیوز کے مطابق امریکی آرٹسٹ اس کھلے خط پر دستخط کرنے والوں میں شامل تھیں جو 2001 میں فلسطینی فنکاروں نے ’نسلی عصبیت‘ کے خلاف لکھا تھا اور جس کے بعد مشرقی یروشلم کے علاقے شیخ جرہ میں تشدد کی ایک نئی لہر نے جنم لیا تھا۔یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’فوک وینگ یونیورسٹی آف دی آرٹ‘ کی عمومی فلاسفی میں مکالمہ بحث و مباحثہ اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔

تاہم فنون لطیفہ، ثقافت اور سائنس ایسے میدان ہونے چاہیں جہاں اصولی طور پر مکالمے کی سرحدیں کھلی اور وسیع ہوں اور جہاں متنازع معاملات کی نگرانی ہو سکے۔ یہود دشمنی، مردم بیزاری یا نسلی عصبیت کو یونیورسٹی سختی سے مسترد کرتی ہے۔ واضح رہے اینڈرسن 4فروری کو منعقد ہونے والے گرامی ایوارڈز میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کریں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.