سپین ، خشک سالی کی وجہ سے پانی کی قلت، بارسلونا میں نہانے پرپابندی عائد

image

بارسلو نا ۔2فروری (اے پی پی):سپین کے شمال مشرقی علاقے کاتالونیا نے بارسلونا اور اس کےمضافات میں خشک سالی کی ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا گیا ۔

العربیہ کے مطابق کاتالونیا کی علاقائی حکومت کے سربراہ پیرے آراگونیس نے اس اقدام کا اعلان بحیرہ روم کے ساحل والے خطے کے آبی ذخائر میں پانی کی سطح جذب کرنے کی صلاحیت کے 16 فیصد سے نیچے گرنے کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی بچت کے اقدامات سے چھ ملین افراد متاثر ہوں گے۔

اس ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد کاتالونیا کی جنرل کونسل کی طرف سے خشک سالی کی وجہ سے کفایت شعاری کے اقدام کے طور پر جموں اور کھیلوں کے مراکزمیں شاورز پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.