امریکا کا مغربی کنارے میں پرتشدد کارروائیوں میں ملوث یہودی آبادکاروں کے خلاف پابندیوں کا اعلان

image

واشنگٹن۔2فروری (اے پی پی):امریکا نے انتہا پسند یہودی آبادکاروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

العریبہ اردو کے مطابق پابندیوں سے متعلق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انتہا پسند یہودی آبادکاروں کے خلاف پابندیوں کا یہ اطلاق پہلے مرحلے پر 4 افراد کے خلاف ہوگا، ان کے امریکا میں موجود اثاثوں کو بلاک کر دیا جائے گا اور وہ امریکیوں کے ساتھ مالی لین دین نہیں کر سکیں گے، نیز ان کے لیے امریکی ویزوں کے اجراپر بھی پابندی ہوگی، تاہم صرف 4 یہودی آبادکاروں کے خلاف پابندیوں کا اعلان ابتدائی طور پر محض ایک علامتی کارروائی نظر آتی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ان امریکی پابندیوں کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ مغربی کنارے میں امریکی پابندیوں کی کوئی گنجائش اور جواز نہیں ، اسرائیل ہر قانون شکن کے خلاف خود اقدامات کرتا ہے اس لیے امریکی پابندیوں کا اس سلسلے میں کوئی جواز نہیں کہ وہ اس طرح کے غیرمعمولی اقدامات کرے۔مغربی کنارے میں 4 یہودی آباد کاروں پر پابندیوں کا یہ فیصلہ اس وقت کرنا پڑا جب صدر جوبائیڈن نے امریکی ریاست مشی گن کا دورہ کیا اور انہیں وہاں کی عرب نژاد امریکیوں کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جو اسرائیل کے بارے میں امریکی پالیسی کے بھی ناقد ہیں۔

مشی گن ریاست کے شہر ڈیٹراوٹ کے میئر نے بھی امریکی صدر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.