چین کی قومی عوامی کانگریس کا صحافیوں کو سالانہ اجلاسوں کی کوریج کے لیے مدعو کر نے کا اعلان

image

بیجنگ ۔2فروری (اے پی پی):چین کے قومی سیاسی مشاورتی ادارہ ،قومی عوامی کانگریس (این پی سی )نے مقامی اور بین الاقوامی صحافیوں کو مارچ میں منعقد ہونے والے اپنے سالانہ اجلاسوں کی کوریج کے لیے مدعو کر نے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق 14ویں این پی سی کا دوسرا اجلاس 5 مارچ کو شروع ہو گا،جبکہ 14ویں سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کا دوسرا اجلاس 4 مارچ کو شروع ہونے والا ہے۔

این پی سی کی قائمہ کمیٹی اور سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے جنرل دفاتر کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں اجلاسوں کی خبروں کی کوریج مختلف ذرائع سے کی جا سکتی ہے، لیکن بنیادی طور پر آن سائٹ رپورٹنگ کے ذریعے کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.