سعودی عرب،دمام میں45روزہ فیصلیہ نائٹس میلہ

image
دمام۔3فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر دمام میں45 روزہ فیصلیہ نائٹس میلے کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

سبق نیوز کے مطابق میلے کے نگران ترکی السبیعی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دما میں یتیم بچوں کی فلاح وبہبود اور ضرورت مند خاندانوں کی امداد کے لیے 45 روزہ فیصلیہ نائٹس میلے کا نام فیصلیہ اسی علاقے کی نسبت سے رکھا گیا ہے جہاں یہ میلہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ

میلے میں مختلف تفریحی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جن میں یوکرینی سرکس کے علاوہ علاقائی رق قومی گیت کے پروگرام بھی شامل ہیں

علاوہ ازیں میلے میں علاقے کے ان خاندانوں کو خصوصی سٹالز فراہم کیے گئے ہیں جو مقامی مصنوعات کو گھریلو سطح پرتیار کرتے ہیں۔میلے میں ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ بچوں کے لیے تفریحی پارک ، اشیائے خورونوش کے اسٹالز ، ملبوسات ، پرفیومز کی دکانیں اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.