چین کے معاملات میں سوئٹزرلینڈ ایک خاص اہمیت کا حامل ملک ہے، سوئس وفاقی کونسلر

image

بیجنگ۔3فروری (اے پی پی):سوئس وفاقی کونسلر اور معیشت، تعلیم و تحقیق کے وزیر گائی پارمیلن نے برن میں چائنا میڈیا گروپ کو ایک انٹرویو میں چین کے ساتھ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ  اعتماد  اچھے تعلقات کی بنیاد ہےاور یہ اصول پوری دنیا میں عام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ دوطرفہ اور کثیر الجہتی بات چیت  اور  ممالک کے  درمیان مشاورت اور تبادلوں کی حمایت کرتا ہے۔ ہمارے بہت سے ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے ہیں، جن سے باہمی اعتماد پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

مجھے یقین ہے کہ چین اور سوئٹزرلینڈ کو اس سمت میں کام جاری رکھنا چاہئے۔تجارتی تحفظ پسندی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دنیا کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ تمام ممالک عالمی خوشحالی میں حصہ لیں۔ تحفظ پسندی دنیا کے تمام ممالک کے لئے خطرہ ہے، معیشت کے لئے خطرہ ہے اور دنیا بھر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے  خطرہ ہے۔

سوئٹزرلینڈ اور  چین کے درمیان تبادلوں  کی تاریخ کا  جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  بیرونی دنیا کے ساتھ چین کے معاملات میں سوئٹزرلینڈ ایک خاص اہمیت کا حامل ملک ہے۔ یہ نئے چین کو تسلیم کرنے والے پہلے مغربی ممالک میں سے ایک تھا۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور سوئٹزرلینڈ کے تعلقات کی سب سے اہم خصوصیت یہ رہی ہے کہ وہ  پہل کر کے مختلف اقدامات اختیار کرنے  کی جرات کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.