پاک چین تعاون، ذیابیطس علاج میں بڑی کامیابی، انسولین پین تیار

image

ذیابیطیس کے مریضوں کیلئے اچھی خبر، چین اور پاکستان کے درمیان فارماسیوٹیکل تعاون میں اہم رفت، انسولین پین تیار کر لیا۔

پاکستان گیٹز فارما اور چائنا گین اینڈ لی فارماسیوٹیکلز کی جانب سے تیار کردہ پہلے سے بھرے ہوئے انسولین پین کی لانچنگ تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔گوادر پرو کے مطابق اس سنگ میل کی تقریب میں گیٹز فارما کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر خالد محمود اور گن اینڈ لی فارماسیوٹیکلز کے سی ای او ڈو کائی نے شرکت کی۔

جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

ڈو کائی نے دونوں کمپنیوں کے درمیان دیرینہ شراکت داری پر روشنی ڈالی اور کہا کہ گیٹز فارما ایک دہائی سے زائد عرصے سے ہماری کمپنی کا قابل اعتماد غیر ملکی پارٹنر رہا ہے، جس میں ماضی میں دوسری نسل اور تیسری نسل کی انسولین کے خام مال سے متعلق تعاون شامل تھا۔

باساگین پین کے اجرا سے ذیابیطس کے علاج میں ہماری مصنوعات کے پورٹ فولیو میں مزید اضافہ ہوگا اور دونوں کمپنیوں کی طاقت سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔

گوادر پرو کے مطابق انٹرنیشنل ذیابیطس فیڈریشن (آئی ڈی ایف)کے اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان میں 20 سے 79 سال کی عمر کے تقریبا 33 ملین ذیابیطس کے مریض ہیں، جن کا سالانہ اوسط خرچ 80.1 ڈالر فی مریض ہے۔

عالمی سطح پر جعلی ادویات کی فروخت میں اضافے کا انکشاف

پاکستان میں 20 سے 79 سال کی عمر کے افراد میں ذیابیطس کی شرح 30.8 فیصد ہے۔ بدقسمتی سے ملک میں ذیابیطس کے بہت سے مریضوں کو بروقت اور مناسب ادویات تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

گوادر پرو کے مطابق گیٹز فارما کے نمائندے نے زور دے کر کہا باساگین پین کا تعارف مقامی مریضوں کے لئے اعلی معیار اور زیادہ قابل رسائی ادویات کے اختیارات فراہم کرکے اس صورتحال کو بہتر بنانے کا وعدہ کرتا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے 9سیر پس کے استعمال پر پابندی لگادی

گین اینڈ لی فارماسیوٹیکلز اور گیٹز فارما کے درمیان تعاون چین کی جدید فارماسیوٹیکل ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو مقامی مارکیٹ اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس کے بارے میں پاکستان کی تفہیم کے ساتھ یکجا کرتا ہے۔

یہ ہم آہنگی پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کے لئے جدید علاج کے اختیارات کی ترقی اور دستیابی کی اجازت دیتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.