چلی ، جنگلات میں لگنے والی آگ سے اموات بڑھ کر 123 ہو گئیں

image

سانتیاگو۔6فروری (اے پی پی): میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 123 ہو گئی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق چلی کے ساحلی علاقے والپاریسو کے جنگلات میں جمعہ سے لگنے والی آگ کے باعث پیر تک اموات بڑھ کر 123 ہو گئیں جبکہ امدادی کارکنوں کی طرف سے لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ وینا ڈیل مار کے ریزورٹ قصبہ آگ سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے جبکہ آگ نے گھروں اور کاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری مینوئل مونسالوے کے مطابق آگ کے باعث تقریباً 15 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US