کولمبیا کی خاتون نے حکومت کی جانب سے ماہانہ خطیر معاوضہ ملنے کی وجہ سے 19 بچوں کے بعد 20 ویں بار ماں بننے کی تیاری کرلی۔
کولمبیا کی 39 سالہ خاتون مارتھا اپنے بچوں کی بدولت حکومت سے پیسے وصول کر رہی ہیں، 19 بچوں کی ماں کے ہاں جلد بیسویں بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کی وجہ سے برطانوی حکومت نے ان کا ماہانہ خرچہ بھی باندھ دیا۔
کولمبیا کی 39 سالہ خاتون کو ہر ماہ تقریبا ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے ملتے ہیں، سب سے بڑے بچے کے لیے تقریبا 21 ہزار اور سب سے چھوٹے بچے کے لیے 8 ہزار روپے ملتے ہیںجبکہ مارتھا کے پڑوسی اور چرچ بھی مدد کرتا ہے۔
مارتھا نے بتایا کہ برطانوی حکومت بچوں کی کفالت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، ہر بچے کی ایک مخصوص رقم مختص ہے، جو کہ مجھے مزید بچے پیدا کرنے کا جذبہ دیتی ہے۔
مارتھا کا کہنا ہے کہ بچے پیدا کرنے کو کاروبار کے طور پر دیکھتی ہیں، وہ مزید بچے پیدا کرنے کی خواہش رکھتی ہیں، وہ اس وقت تک بچے پیدا کرتی رہیں گی، جب تک ان کا جسم اجازت دیتا رہے گا۔