بچہ پیدا کرنا ٹھیک نہیں، کیونکہ میں ۔۔ ڈکی بھائی آخر بچہ کیوں نہیں چاہتے؟ حیرت انگیز انکشاف

image

پاکستان کے معروف یوٹیوبر، ڈکی بھائی، نے ایک دلچسپ اور حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا کیریئر کے دوران اولاد کے بارے میں نہیں سوچیں گے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا کی دنیا میں شہرت عارضی ہوتی ہے اور اس دنیا میں وقت گزارنے کے بعد، وہ اپنے خاندان کی توجہ اور تربیت پر مکمل طور پر فوکس کرنا چاہتے ہیں۔

ڈکی بھائی نے بتایا کہ "میری زندگی اور کیریئر میں اس وقت بچہ پیدا کرنا مناسب نہیں، کیونکہ سوشل میڈیا کی دنیا میں جس طرح کا دباؤ اور مصروفیت ہوتی ہے، اس میں بچے کو وقت دینا مشکل ہو جاتا ہے۔"

ان کا کہنا تھا کہ اس شعبے میں آنے کے بعد، زیادہ تر یوٹیوبرز کیریئر کے کچھ سالوں بعد ریٹائر ہو جاتے ہیں، مگر وہ 2017 سے اب تک اس فیلڈ میں موجود ہیں اور مستقبل میں چند سال تک مزید اس شعبے میں رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کی بے جا تنقید اور ٹرولنگ کی وجہ سے وہ اپنے بچے کو اس دنیا سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔ "میں نہیں چاہتا کہ میرا بچہ بچپن سے ہی سوشل میڈیا کی دنیا میں گھومے، کیونکہ اس سے اس کی شخصیت اور مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔"

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر بچہ سوشل میڈیا کی دنیا میں داخل ہو جائے تو وہ خود کو ایک اسٹار سمجھنے لگتا ہے، جس سے اس کی زندگی میں توازن قائم رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

چند سالوں میں جب ڈکی بھائی سوشل میڈیا کی دنیا سے رٹائر ہو جائیں گے، تب وہ اپنے خاندان اور بچوں کے بارے میں سوچیں گے۔ لیکن فی الحال، ان کا فوکس صرف اپنے کیریئر پر ہے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.