ایم کیو ایم نے کراچی میں برتری کا دعویٰ کر دیا

image

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی میں جیت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑنے جا رہی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہر زبان بولنے والے لوگ رہتے ہیں اور ہر فرقے، مسلک سے تعلق رکھنے والوں نے مل کر آج فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک حق پرست اور مڈل کلاس لیڈر شپ پاکستان کو نئی روشنی دکھا رہی ہے اور 19 نشستوں پر ایم کیو ایم اس وقت لیڈ کر رہی ہے۔ ایم کیو ایم کراچی میں اپنا ہی ریکارڈ توڑنے جا رہی ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کے عوام تک جمہوریت کے ثمرات پہنچنے چاہیئیں۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 33 :آزاد امیدوار نے پرویز خٹک کوپیچھے چھوڑ دیا

ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد اور میر پور خاص کے لوگوں کے اعتماد پر شکر گزار ہیں۔ آپ نے ہمارے کندھوں پر ذمہ داری ڈالی ہے اور اب ہمیں کل کی فکر ہے کہ کل کیا ہو گا۔

انہوں ںے کہا کہ اس مسائل زدہ سندھ اور شہری علاقوں کی ذمہ داری ہم پر ہے اور ایک بہت بڑی ذمہ داری سندھ کے شہری علاقوں نے ہم پر ڈالی ہے۔ ہمارے پاس خدمت میں فیل ہونے کا آپشن نہیں اور ایسے علاقے جہاں پہلے ایم کیو ایم کو ووٹ نہیں ملا آج وہاں کے سارے پولنگ اسٹیشنز پر پتنگ جیت رہی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آپ نے اس چراغ کو بجھنے نہیں دیا اور آپ نے جو جناح باغ میں جلسہ کیا تھا اس نے 8 فروری کا رزلٹ بتا دیا تھا۔ اچھی خبریں آ رہی ہیں آپ نے ہمیں سرخرو کیا ہے۔ ہم اس شہر کے مینڈیٹ کو چھیننے نہیں دیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.