عرعر سرحدی پوسٹ سے 9 دن میں 94 ہزار عراقی عمرہ زائرین کی سعودی عرب آمد،حکام کی جانب سے مکمل سہولیات فراہم

image

ریاض ۔12فروری (اے پی پی):عراق سے فروری کے پہلے 9 دنوں میں 94 ہزار عمرہ زائرین عرعر سرحدی چیک پوسٹ کے راستے سعودی عرب میں داخل ہوئے ۔

اردونیوز کے مطابق عمرہ زائرین 1800 بسوں کے ذریعے پہنچے جہاں انہیں تمام خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔عرعر سرحدی چیک پوسٹ پر کسٹم کے 66 کاونٹر زائرین کو سہولت کی فراہمی کےلیے بیک وقت کام کررہے ہیں۔ عراقی عمرہ زائرین نے خدمات اور سہولتوں کی مستقل اور بروقت فراہمی کی تعریف کرتے ہوئے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ شمالی حدود ریجن کے گورنر کی ہدایت پر عرعر سرحدی پوسٹ پر تمام سرکاری ادارے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US