قرض کی آخری قسط ، آئی ایم ایف نئی منتخب حکومت سے مذاکرات کرے گا

image

اسلام آباد (شہزاد پراچہ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نو منتخب حکومت کے قیام کے بعد اپنا وفد پاکستان بھجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد نگران حکومت سے آخری قسط کے لیے مذاکرات کرنے میں سنجیدہ نہیں، اس لیے وفد منتخب حکومت بننے کے بعد پاکستان آئے گا۔

ڈیفالٹ کا خطرہ ختم، نئی حکومت آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ کرسکتی ہے، بلومبرگ

شیڈول کے مطابق ائی ایم ایف کا وفد جاری پروگرام کے تیسرے ریویو کا جائزہ لینے کے لیے مارچ میں اسلام اباد آئے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ 3 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی آخری قسط کے لیے صرف نئی منتخب حکومت سے ہی بات چیت ہو گی ، موجودہ قرض پروگرام کے تحت آخری قسط میں 1.1 ارب ڈالر موصول ہونا ہیں۔

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئی منتخب حکومت کی بات چیت فروری کے آخری ہفتے یا مارچ کے پہلے ہفتے میں ہو سکتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.