حافظ نعیم نے پی ٹی آئی کے حق میں سندھ اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا

image

حافظ نعیم الرحمان نے اپنی پی ایس کی نشست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سیٹ پر سیف باری آزادامیدوارجیتا ہے،ہمیں ایک سیٹ نہیں چاہیے،اپنے حق کیلئے لڑیں گے،میں پی ایس 129 کی سیٹ واپس کرتا ہوں۔

سراج الحق امیر جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

اتنا ظرف رکھتا ہوں کہ یہ سیٹ نہیں رکھوں گا،ہمیں فارم 45کے مطابق نتائج دیے جائیں،میرے ساتھ کراچی کے مختلف علاقوں سے لڑنے والے امیدوار موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے بھی یہ بات کہی تھی کہ الیکشن کا پورا عمل دھاندلی زدہ ہے،اس الیکشن کو الیکشن کہنا ہی نا انصافی ہوگی،الیکشن سے پہلے ہی بتایا تھا کہ انتخابی بکس پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے حاصل کرلیے ہیں۔

جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا

کراچی کے بہت سارےپولنگ اسٹیشنزمیں پولنگ 8 بجے شروع نہیں ہوئی،عوام کو حق رائی دہی سے الیکشن کمیشن نے محروم کیا،بعض جگہوں پر کیمروں کو ہٹایا اور ڈبے بھرے گئے،5بجے گنتی کا عمل شروع کیا گیا اس کے بعد فارم 45 اور 46 نہیں دیا گیا۔

مجھ سے زیادہ ووٹ آزاد امیدوار پی ٹی آئی کو ملے ہیں، میں اتنا ظرف رکھتا ہوں کہ اس سیٹ کو نہیں رکھوں گا۔ حافظ نعیم الرحمان

تحریک انصاف اس فیصلے کو خوب سراہتی ہے اور دوسرے سیاسی امیدواروں سے ایسی ہی ایمانداری کی توقع رکھتی ہے۔ شفافیت کے بغیر جمہوریت کا کوئی وجود نہیں۔ pic.twitter.com/39wpoRTIgy

— PTI (@PTIofficial) February 12, 2024


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.