ملتان: نشتر اسپتال کے ڈاکٹر کی نازیبا حرکت پر فوری کارروائی، برطرف کردیا گیا

image

نشتر اسپتال ملتان کے ایک ڈاکٹر کی سوشل میڈیا پر نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ نے فوری کارروائی کی ہے۔

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کے حکم پر ڈاکٹر جمال قاسم کو نشتر اسپتال ملتان سے معطل کرنے کے بعد آج برطرف کردیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام کو سخت احتساب قرار دیتے ہوئے کہا کہ انصاف اسی وقت ہوگا جب اس ڈاکٹر کو نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں نوکری نہ دی جائے۔

یہ واقعہ ایک بار پھر یہ پیغام دیتا ہے کہ اسپتالوں میں اخلاقیات اور پیشہ ورانہ رویے کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US