الہلال کلب کے نیمار کا ریاض پہنچنے پر پھولوں اور تحائف سے استقبال

image
برازیلین فٹبالر نیمار کا گذشتہ شام  پیر کو ریاض واپس پہنچنے پر ان کے فٹبال کلب الہلال، متعدد شائقین اور ان کے پرستاروں   نے پرتپاک استقبال کیا۔

الریاضیہ اخبار کے مطابق بارسلونا سپین سے پرائیویٹ طیارے سے ریاض پہنچنے پر ائیرپورٹ پر انہیں گلاب کے گلدستے، خوشبویات اور دیگر تحائف پیش کیے گئے۔

الہلال کلب کے شعبہ تعلقات عامہ کے عہدیداوں نے بین الاقوامی فٹبال سٹار کا استقبال کیا جو  یوروگوئے کے خلاف میچ میں زخمی ہونے کے بعد صحتیاب ہو کر تین قریبی دوستوں کے ہمراہ مملکت واپس پہنچے ہیں۔

نیمار جونیئر نے ائیرپورٹ پر استقبال کے لیے  آنے والے  پرستاروں کا ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا اور وہاں موجود الہلال کلب کی شرٹس پہنے بچوں اور نوجوان کو  آٹو گراف دیا اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

اس موقع پر ائیرپورٹ پر موجود الہلال کی سپانسر کمپنی دخون الامارات کے نمائندے نے برازیلین سٹار کو خوشبویات کے تحفے پیش کئے۔

سپانسر کمپنی نے فٹبالر کے لیے استقبالیہ مقام کو بخور کی خوشبو سے معطر کر دیا۔

الہلال کلب سے معاہدے کے بعد نیمار کی شرکت پانچ میچوں تک محدود رہی۔ فائل فوٹو اے ایف پیالہلال کلب کی ایک اور سپانسر کمپنی کے نمائندے نے 32 سالہ نیمار اور ان کے ہمراہ آنے والے ساتھیوں کو گلدستے پیش کئے۔

برازیلین ٹیم کی جانب سے یوروگوئے کے خلاف ورلڈ کپ 2026 کا کوالیفائنگ میچ کھیلتے ہوئے 18 اکتوبر 2023 کو نیمار جونیئر کا بایاں گھٹنا شدید زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد ان کی کامیاب سرجری کی گئی۔

ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں نیمار  زخمی ہو گئے تھے۔ فائل فوٹو اے ایف پیگزشتہ سال موسم گرما میں ریاض کی الہلال فٹبال کلب کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد نیمار کی اس کلب کی طرف سے کھیل میں شرکت صرف پانچ میچوں تک محدود رہی۔

 

سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts