گھریلو صارفین کیلئے گیس 60 فیصد سے بھی زائد مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

image

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اضافے کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس 66.66 فیصد تک مہنگی کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے ماہانہ 25 مکعب میٹر استعمال پر 79 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ماہانہ 50 مکعب میٹر استعمال پر 100روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

ماہانہ 60 اور 90 مکعب میٹر استعمال پر بھی 100روپے فی ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے ماہانہ 25 مکعب میٹر استعمال پر 200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، ماہانہ 150 مکعب میٹر استعمال پر 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ 200 مکعب میٹر استعمال پر 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

پٹرول 2روپے 73 پیسے ،ڈیزل 8روپے 37 پیسے مزید مہنگا کردیا گیا

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل صارفین کے لئے گیس قیمت 3900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور بجلی کارخانوں کے لئے گیس کی قیمت 1050روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر برقرار ہے۔

اسی طرح سیمنٹ کارخانوں کے لئے گیس قیمت 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار رہے گی۔سی این جی سیکٹر کے لئے گیس نرخ 150روپے اضافے سے 3750 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.