شادی ہال یا جنگ کا میدان ۔۔ باراتیوں اور دلہن والوں کے جھگڑے کی ویڈیو

image

پاکستان اور بھارت میں شادی کے موقع پر اکثر لڑائی جھگڑوں کے واقعات پیش آتے ہیں تاہم کئی بار بات اس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ دلہا اور دلہن والوں میں لڑائی جنگ کا منظر پیش کرنے لگتی ہے، جیسا بھارت میں ہونیوالی شادی کے دوران ہوا۔

بھارتی ریاست اترپریش کے شہر لکھنو میں شادی میں لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں مہمان ایک دوسرے پر کرسیاں پھینک رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بڈھا لال بدلو پرشاد دھرم شالہ میں مبینہ طور پر رقص کے دران بدمزگی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا جب شادی میں آئے مہمان آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر کرسیاں اٹھا کر پھینکنے لگے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

9 فروری کو شادی کی تقریب کے دوران لڑائی کا یہ واقعہ پیش آیا۔ لوگ ڈی جے کے میوزک پر رقص کررہے تھے ک اچانک کی صورتحال بگڑ گئی۔

دنوں پارٹیوں نے ایک دوسرے پر مکے برسائے جبکہ مارنے کے لیے پلاسٹک کی کرسیوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا۔کچھ خواتین بھی اس لڑائی میں کود پڑیں مگر چوٹ لگنے کے بعد وہ پیچھے ہٹ گئیں۔ صورتحال کو قابو کرنے کے لیے پولیس کو بھی بلا لیا گیا جس کے بعد لڑائی ختم ہوگئی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.