وزارت صحت کے ماتحت اداروں میں میٹھی اشیا کھانے پر پابندی عائد

image

وفاقی وزارتِ صحت نے ماتحت اداروں میں میٹھی اشیا کھانے پر پابندی عائد کر دی۔

ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق میٹھے مشروبات سے کئی امراض لاحق ہوتے ہیں، وفاقی وزارتِ صحت نے اپنے ماتحت اداروں میں میٹھی اشیا استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ صحت سے منسلک تمام اداروں میں اب میٹھی اشیا کھانے پینے کی اجازت نہیں ہے۔

چینی کی قیمت میں 2، چاول کی قیمت میں 10 سے 15 روپے کلو اضافہ

نگران وزیرِ صحت ڈاکٹر ندیم جان کی جانب سے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے کہ میٹھے مشروبات سے متعدی اور غیر متعدی امراض لاحق ہوتے ہیں۔ سرکاری اجلاسوں یا تقریبات میں میٹھی مصنوعات استعمال نہیں ہوں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.