پی ایس ایل 9: پشاور کا مقابلہ کوئٹہ، ملتان کا میچ کراچی سے

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری نویں ایڈیشن میں آج اتوار کے روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔

اتوار کو پی ایس ایل کا پہلا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

آج کا دوسرا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اب تک ایونٹ میں مجموعی طور پر 21 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں 12 مرتبہ جیت زلمی جبکہ 9 مرتبہ گلیڈی ایٹرز نے کامیابی حاصل کی۔

اس میچ میں پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلی مرتبہ سرفراز احمد کی کپتانی کی بغیر میدان میں اترے گی۔

رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی جنوبی افریقی بیٹر رائلی رُوسو کریں گے۔

اسی طرح کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان اب تک 13 میچز ہو چکے ہیں جس میں کراچی نے 6 جبکہ ملتان نے 5 میچوں میں فتح حاصل کی۔

اس میچ میں کراچی کنگز کی کپتانی شان مسعود کریں گے جبکہ محمد رضوان ملتان سلطانز کی قیادت کریں گے۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔

خیال رہے اس سے قبل سنیچر کو لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونایٹڈ نے دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔ 


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts