انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ، اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں 42 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 279 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔
ڈالر قیمت 250 روپے سے بھی نیچے آنے کی پیش گوئی
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ 279 روپے 38 پیسے پر بند ہوگیا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 291 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ہونے سے انڈیکس 59 ہزار581 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔