نئے ٹیکس کا نفاذ: کون سی گاڑیاں کتنی مہنگی ہوں گی؟

image

حکومت نے پاکستان میں بننے والی 40 لاکھ یا اس سے زائد مالیت کی گاڑیوں پر 25 فیصد تک ٹیکس عائد کر دیا ہے جس کے بعد گاڑیوں کی قیموں میں ہوشربا اضافے کا امکان ہے۔

آٹو انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق نئے سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں 2 لاکھ 42 ہزار روپے کا اضافہ ہو گا اور قیمت 40 لاکھ 84 ہزار سے بڑھ کر 43 لاکھ 26 ہزار روپے ہو جائے گی، اسی طرح 2 لاکھ 59 ہزار روپے اضافے کے بعد سوزوکی کلٹس اے جی ایس کی قیمت بڑھ کر 46 لاکھ 25 ہزار ہو جائے گی۔

وی نیوز  کے مطابق سوزوکی سوئفٹ جی ایل مینوئل کی قیمت میں 2 لاکھ 57 ہزار اضافہ اور نئی قیمت 45 لاکھ 93 ہزار، سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ 76 ہزار اضافہ اور نئی قیمت 49 لاکھ 30 ہزار روپے جبکہ سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ 99 ہزار روپے کا اضافہ ہو گا جس کے بعد نئی قیمت 53 لاکھ 39 ہزار ہو جائے گی۔

ٹویوٹا یارس جی ایل آئی مینوئل کی قیمت میں 2 لاکھ 61 روپے اضافہ ہو گا اور نئی قیمت 46 لاکھ 60 ہزار روپے ہو جائے گی، ٹویوٹا یارس جی ایل آئی سی وی ٹی کی نئی قیمت 2 لاکھ 78 ہزار روپے اضافے کے بعد 49 لاکھ 67 ہزار ہو جائے گی، ٹویوٹا یارس اےٹی آئی وی مینوئل کی قیمت میں 2 لاکھ 76 ہزار جبکہ سی وی ٹی کی قیمت میں 2 لاکھ 91 ہزار روپے کا اضافہ ہو گا جس کے بعد نئی قیمت 51 لاکھ 90 ہزار روپے ہو جائے گی، جبکہ ٹویوٹا یارس ایرو سی وی ٹی کی نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار روپے اضافے کے بعد 54 لاکھ 1 ہزار ہو جائے گی۔

ہونڈا سٹی 1.2 مینوئل کی نئی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار روپے اضافے کے بعد 49 لاکھ 78 ہزار ہو جائے گی، ہونڈا سٹی 1.2 سی وی ٹی کی نئی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار روپے اضافے کے بعد 51 لاکھ 15 ہزار روپے ہو جائے گی، پروٹون ساگا ایس آٹومیٹک کی نئی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 43 لاکھ 42 ہزار ہو جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.