پنجاب، نمونیا سے سنگین صورتحال برقرار، مزید 13 بچے چل بسے

image

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں نمونیا سے سنگین صورتحال برقرار رہے، جہاں اس بیماری سے مزید 13 بچے چل بسے۔

پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 404 اموات اور لاہور میں 65 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں، جبکہ صوبے میں 29 ہزار 603 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، اسی طرح صوبائی دار الحکومت لاہور میں رواں برس 6 ہزار 438 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزارت صحت کے ماتحت اداروں میں میٹھی اشیا کھانے پر پابندی عائد

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 بچوں کی ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 304 اور لاہور میں 114 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی اسموگ بھی ہے۔

پاک چین تعاون، ذیابیطس علاج میں بڑی کامیابی، انسولین پین تیار

نمونیا پھیپھڑوں کے اندر انفیکشن کو کہا جاتا ہے، نمونیا کے زیادہ تر کیس وائرس کی وجہ سے ہوتے ہں اور یہ نزلہ و زکام کی علامات کے بعد ظاہر ہو سکتا ہے۔

نمونیا ہلکا یا سنگین ہو سکتا ہے، عام طور پر 5 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں میں زیادہ عام ہوتا ہے۔ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی اسموگ بھی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.