بھارت ، شادی سے قبل مسکراہٹ دلکش بنانے کے لیے سرجری کرانے والا شخص دوران آپریشن ہلاک

image

نئی دہلی۔21فروری (اے پی پی):بھارت کے شہر حیدرآباد میں شادی سے قبل مسکراہٹ دلکش بنانے کے لیے سرجری کرانے والا شخص دوران سرجری ہلاک ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے بتایا کہ28 سالہ لکشمی نارائنا وِنجن کی موت سرجری کے دوران ہوئی ، اس حوالے سے ان کے والدنے مبینہ طور پر کہا کہ ان کے بیٹے کی موت بے ہوشی کی دوا کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی ہے،

انہوں نے کلینک انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیاہے۔ پولیس نے بتایا کہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے ۔ مرنے والے لکشمی نارائن کی آئندہ ماہ شادی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US