دنیا کی نصف آبادی کا خسرہ سے متاثر ہونے کا خدشہ

image

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو سال کے آخر تک دنیا کے نصف سے زیادہ ممالک کو خسرہ کی وباء کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی سینئر تکنیکی مشیر نتاشا کروکرافٹ نے جینیوا میں پریس بریفنگ کے دوران تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی ممالک میں رواں سال لوگوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے نہیں لگائے گئے ہیں۔

خدشہ ہے کہ اگر ہم نے ان علاقوں میں جلد ویکسین نہیں پہنچائی تو ان علاقوں میں خسرہ پھیل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کا استعمال کرکے یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے ذریعہ تجزیہ کیا ہے، جس سے معلوم ہوا ہے کہ سال 2024 کے آخر تک نصف سے زیادہ ممالک کو خسرہ کی وبا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے، دنیا میں معاشی بحران اور تنازعات جیسے مسائل کی وجہ سے عالمی رہنماؤں کی توجہ اس پر کم دکھائی دیتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.