سونا 1100 روپے فی تولہ سستا ، قیمت 2 لاکھ ، 14 ہزار 800 ہو گئی

image

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہو گئی، جس کے بعد نئی قیمت 2048 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کی کمی سے 2 لاکھ ، 14 ہزار 800 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 944 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 84 ہزار 156 روپے ہو گئی۔

ملک میں مسلسل دوسرے روز سونا سستا، عالمی بازار میں بھی قیمت کم

دریں اثنا سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2570 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2203.36 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.