تحریک انصاف کا سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان

image
پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ‏بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے مطابق سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی جماعتوں سے مزید رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

مخصوص نشستوں کے معاملے پر غبن ہوا تو سپریم کورٹ جائیں گے، بیرسٹر گوہر

اسد قیصر نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا دوسرا مرحلہ شروع کریں گے ، ان جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا جنہیں عام انتخابات میں دھاندلی پر تحفظات ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف سمیت کئی جماعتوں نے الیکشن کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے عدالت جانے کا بھی اعلان کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.