سعودی وزیر دفاع سامی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین مقرر

image

ریاض۔29فروری (اے پی پی):سعودی ملٹری انڈسٹریز ’’سامی‘‘ نے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی سربراہی میں کمپنی کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اعلان کر دیا ۔ اردو نیوز کے مطابق دفاعی سامان تیار کرنے والی سعودی کمپنی ’’سامی‘‘کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کوچیئرمین مقرر کیا ہے جبکہ بندر الخریف، عبدالعزیز الدعیلج، طلال العتیبی، خالد البیاری، یاسر السلمان، عمر الماضی اور عبدالعزیز الصقیر بورڈ کے ممبران ہوں گے۔

اس موقع پر پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سے قائم ہونے والی کمپنی ’’سامی‘‘ کے سی ای او انجینئر ولید عبدالمجید نے کمپنی کے سابقہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی کوششوں سے کمپنی کوعالمی سطح پر دفاعی صنعت کے 100 بہترین اداروں میں شامل کیا۔ واضح رہے کہ سعودی ملٹری انڈسٹریز کو 2018 میں سعودی پبلک فند کے تحت وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے قائم کیا گیا تھا تاکہ دفاعی اخراجات کی 50 فیصد لوکلائزیشن ممکن ہو۔

سامی کمپنی فوجی صنعتوں کی شعبہ میں دنیا کی 79 ویں بہترین کمپنی اور اہم بین الاقوامی دفاعی کمپنیز کی شراکت دار ہے اور 2030 تک 25 بہترین کمپنیز میں شامل ہونے کا ہدف رکھتی ہے۔کمپنی سعودی مسلح افوج کو اپنی استعداد کار بڑھانے کے لیے 5 شعبوں میں مدد کرتی ہیں جن میں فضائی، بری اور بحری سسٹمز کے علاوہ دفاعی سسٹم اور ایڈوانس الیکٹرانک سیکٹر شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.