ہنڈائی نے پاکستان میں پہلی لگژری الیکٹرک گاڑی آئی او این آئی کیو 5 متعارف کرا دی

image

ہنڈائی پاکستان نے پاکستان میں پہلی لگژری الیکٹرک گاڑی آئی او این آئی کیو 5 کی رونمائی تقریب لاہور میں کی۔

سوشل میڈیا پر کمپنی نے اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ ہنڈائی آئی او این آئی کیو 5 کی قیمت 2 کروڑ 25 لاکھ روپے ہے، یہ پریمیم سیگمنٹ کی ای وی ہے۔

جدید خصوصیات کے ساتھ یہ لگژری گاڑی دیگر گاڑیوں میں نمایاں ہے، اس پانچ نشستوں والی ای وی میں ایک مستقل مقناطیسی سنکرونس موٹر اور لیتھیم آئن بیٹری ہے جس کی گنجائش 72.6 کلو واٹ اور آؤٹ پٹ 253 کلو واٹ ہے۔

گاڑیو ں کی خریداری ،بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا ء میں 25.6فیصد کمی

الیکٹرک موٹر کی زیادہ سے زیادہ طاقت 225 کلوواٹ (301.6 ایچ پی)، 605 این ایم ٹارک ہے جبکہ آل الیکٹرک رینج 430 کلومیٹر / چارج تک ہے۔ یہ گاڑی سنگل اسپیڈ ریڈیکشن کالم ٹائپ شفٹ بائی وائر ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے۔

پاکستان کی پہلی لگژری الیکٹرک گاڑی 4635 ملی میٹر لمبی، 1890 ملی میٹر چوڑی اور 1605 ملی میٹر اونچی ہے، جس کا ویل بیس 3000 ملی میٹر اور گراؤنڈ کلیئرنس 170 ملی میٹر ہے۔

یہ الیکٹرک گاڑی اٹلس وائٹ، حبشہ بلیک، ایکوٹرونک گرے، لوسیڈ بلیو پرل، ڈیجیٹل ٹیل گرین پرل اور گریویٹی گولڈ میٹ کلر میں دستیاب ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.