دنیا کی سب سے وزنی بلیو بیری اُگانے کا ریکارڈ کس ملک کے پاس گیا؟

image

آسٹریلیا کی ایک بیری کمپنی نے 20.4 گرام وزنی بلیو بیری اُگا کر گینیز ورلڈبک میں اپنا ریکارڈ درج کروا دیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک اہلکار نے آسٹریلیوی ریاست کے ایک گاؤں کورِینڈی میں موجود ایک کمپنی کوسٹا بیریز کی اُگائی گئی بلیو بیری کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے دنیا کے سب سے وزنی بلیو بیری ہونے کی تصدیق کی۔

بلیو بیری اگانے والی ٹیم کے سربراہ بریڈ ہاکنگ کا کہنا تھا کہ اس بلیو بیری کو گزشتہ سال نومبر میں چنا گیا تھا اور کمپنی کا گینیز ورلڈر ریکارڈز کے ساتھ رابطہ ہونے تک کے لیے اس کو جما دیا گیا تھا۔

بریڈ ہاکنگ کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ اس ریکارڈ ساز بیری کا کیا کرنا ہے۔ ٹیم ممبران اس کو اکثر دیکھتے ہیں اور مسکراتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.