آپ کو چند برس پہلے الجیریا کے امام ولید محسوس تو ضرور یاد ہوں گے جن کی امامت کے دوران اچانک بلی کندھے پر چڑھ گئی تھی. امام صاحب نے اس وقت بلی کو کندھوں پر اٹھائے ہوئے امامت ختم کی. بعد میں رحم دلی کے اس خوبصورت مظاہرے کی ویڈیو دنیا بھر میں خوب وائرل ہوئی تھی.
حال ہی میں امام ولید کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی ہے. اس بار وجہ بلی نہیں بلکہ ایک ننھی منی سی بچی ہے. ویڈیو دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امامت کے دوران ایک کم عمر بچی امام صاحب کے پاس آ کر کھڑی ہو جاتی ہے اور نماز ادا کرنے لگتی ہے.
حیرت انگیز طور پر بچی نے بھی امام صاحب کی طرح آسمانی رنگ کے کپڑے پہن رکھے ہوتے ہیں. جسے دیکھ کر صارفین کا کہنا ہے کہ یقیناً بچی امام صاحب کے نقش قدم پر چلنا چاہتی ہے.