اللہ کا بہترین تحفہ مل گیا.. سحر حیات اور سمیع کے ہاں لڑکا ہوا یا لڑکی؟ ویڈیو بھی شئیر کردی

image

"الحمدللہ بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے. نعمت، رحمت اور ہماری زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ آ گیا ہے. یا اللہ تیرا شکر. آپ ہمارے دلوں کی ملکہ ہیں. ہماری زندگی میں خوشیاں لانے کے لیے آپ کا شکریہ. آپ کی پیدائش کے ساتھ ہی یہ ہمارا دوبارہ جنم بھی ہے. ہم آپ سے سیکھنے اور آپ کے لیے ہر روز بہتر اور بہتر والدین بننے کی امید کرتے ہیں. ہماری دنیا میں خوش آمدید."

یہ کہنا ہے معروف وی لاگر اور ٹک ٹاکر سحر حیات اور ان کے شوہر سمیع راشد کا جنھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بیٹی کی پیدائش کی خبر شئیر کرتے ہوئے ایک خوبصورت ویڈیو بھی اپلوڈ کی ہے.

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سمیع راشد کے ہاتھوں کے بعد سحر حیات کے ہاتھ کھلتے ہیں اور نومولود بچی کا پاؤں دکھنے لگتا ہے. ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی مداحوں نے مبارکباد دینی شروع کردی ہے.


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts