پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ماؤں کا عالمی دن اتوار کو منایا گیا

image

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں ماؤں کا عالمی دن ’’ورلڈ مدرز ڈے ‘‘اتوار (12مئی )کو منایا گیا،اس دن کے منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت واہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کیلئے محبت کے جذبات کو فروغ دیناہے ۔ سب سے پہلے مد رز ڈے 1908 میں اینا جاروِس نے اپنی ماں کی یاد میں گریفٹن، ویسٹ ورجینیا کےاینڈریو میتھڈسٹ چرچ میں منایا، جہاں آج انٹرنیشنل مدرز ڈے کی علامت کے طور پر ایک مزار موجود ہے۔ اینا جاروِس نے امریکا میں مدرز ڈے منانے کی مہم 1905ء میں شروع کی تھی جس سال ان کی ماں اینا ریوس کاانتقال ہوا تھا۔

اینا جاروِس امن کی علمبردا ر ایک ایکٹیوسٹ تھیں جو امریکن سول وار کے دوران زخمی فوجیوں کی تیمار داری اور مرہم پٹی کرتی تھیں۔ ہر سال مائوں کاعالمی دن منانے کے لیے مختلف ممالک میں ایک ہی دن مختص نہیں ۔ پاکستان اور اٹلی سمیت مختلف ملکوں میں یہ دن مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتاہے جبکہ دنیا کے کئی دیگر ممالک میں یہ دن جنوری، مارچ، اکتوبر یا نومبر میں مناکر مائوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

پاکستان میں بھی ماں کی عظمت کے اعتراف میں ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو یہ عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس دن کی مناسبت سے لوگ اپنی ماؤں کو خصوصی تحائف،گلدستے اور پھول پیش کرتے ہیں جبکہ جن کی مائیں ان سے بچھڑ چکی ہیں وہ ان کی قبروں پر جاکر آنسوؤں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں ۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینارز اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا جبکہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا بھی ماں کے حوالے سے خصوصی پروگرامز بھی شائع اور نشر کئے گئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.