کھاد انڈسٹریز کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کیلئے ضروری اقدامات یقینی بنارہے ہیں، رانا تنویر حسین

image

شیخوپورہ۔23مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے ملاقات کی ہے۔ دونوں وزراء نے ملاقات میں زراعت کی ترقی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر زرعی شعبے کی ترقی کا پختہ عزم کر رکھا ہے یوریا اور ڈے اے پی کھاد کی بلا تعطل فراہمی کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں کھاد کی ترسیل کے عمل کی نگرانی کریں گی۔منافع خوری ،اوور پراسینگ میں شامل عناصرکیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائےگی ،کھاد انڈسٹریز کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کیلئے ضروری اقدامات یقینی بنارہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.