سپیکر قومی اسمبلی کا افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

image

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا سنٹر سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے بارشوں اور سیلاب کے باعث جان بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام دکھ کی اس مشکل گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے کیلئے صبر جمیل عطا فرمائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.