مختلف یونیورسٹیزکا 63 رکنی طلباءوطالبات کا فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ

image

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی،نمل یونیورسٹی ،اقرا یونیورسٹی ،فیڈرل اُردو یونیورسٹی،ایئر یونیورسٹی ،بحریہ یونیورسٹی اور نیشنل ڈفینس یونیورسٹیزکا 63 رکنی طلباءوطالبات نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا۔ منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے سینیٹ ہال کا بھی دورہ کیا جہاں پر سینیٹ حکام نے وفد کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی،فکشنز اور سینیٹ اجلاس کی کاروائی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائی ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.