عدالت نے گندم بحران پر جوڈیشل انکوائری کیلیے متفرق درخواست پر جواب طلب کرلیا

image

لاہور۔22مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے گندم بحران پر جوڈیشل انکوائری کروانے کے لیے متفرق درخواست پر صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ایڈوکیٹ اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈی جی نیب اور چیرمین نیب کو فریق بنانے کی اجازت دی جائے۔ نگران حکومت نے گندم موجود ہونے کے باوجود اسے در آمد کیا۔ ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے استدعا کی کہ گندم در آمد کرانے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد گندم بحران پر جوڈیشل انکوائری کے لیے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.