اٹلی کے مشہور جزیرے کیپری میں سیاحوں کا داخلہ کیوں بند کیا گیا؟

image

اٹلی میں مشہور ترین آٹھ جزیروں میں ایک کیپری میں سیاحوں کے داخلے پر پاندی عائد کر دی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کیپری جزیرے کے میئر پاؤلو فالکو نے سنیچر کو بتایا کہ بعض علاقوں میں پانی کی ترسیل میں مسائل پیش آ رہے ہیں۔

میئرنے نیپلس اور جنوبی اٹلی کے علاقے سورینٹو سے آنے والی کشتیوں واپس لوٹ جانے کی ہدایت کی ہے۔

پاؤلو فالکو نے کہا کہ ’پانی کی سپلائی کے بغیر جزیرے میں آنے والے ’ہزاروں سیاحوں‘ کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ناممکن ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’صحت و صفائی کی صورت حال کافی خراب ہے۔ ہم نے ان مسائل سے نمٹنے کے لیے کچھ اقدامات اٹھائے ہیں اور ایک کرائسز یونٹ قائم کیا ہے۔‘

کیپری جزیرے کو پانی فراہم کرنے والی کمپنی کا کہا ہے کہ جمعرات کو مین لینڈ میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے۔

روزانہ کی بنیاد پر اس جزیرے میں سیر وتفریح کے لیے ہزاروں افراد آتے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)دوسری جانب کیپری کے میئر کا کہنا ہے کہ اس وقت ’حقیقی ایمرجنسی‘ کی کیفیت ہے اور جزیرے میں صرف پہلے کھڑا پانی موجود ہے اور اب اکثر ٹینک خالی ہو رہے ہیں۔

’روزانہ کی بنیاد پر اس جزیرے میں ہزاروں افراد کی آمد سے حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’اس وقت مقامی افراد گھر کے استعمال کے لیے صرف 25 لیٹر پانی سپلائی ٹینکر سے لے پا رہے ہیں۔‘

کیپری میں داخلے پر پابندی صرف سیاحوں کے لیے ہے جبکہ مقامی افراد اس سے مستثنیٰ ہیں۔

نپلیس کے ساحل پر واقع جزیرہ کیپری اپنے سفید وِلاز، خوب صورت ساحلی پٹی اور بڑے ہوٹلوں کی وجہ سے مشہور ہے۔

اس جزیرے کے مستقل رہائشیوں کی تعداد لگ بھگ 13 ہزار ہے لیکن روزانہ کی بنیاد پر اس جزیرے میں سیر وتفریح کے لیے ہزاروں افراد آتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.