سعودی عرب کا فطری پلیٹ فارم ماحولیاتی سیاحت کے پروگراموں میں معاون

image

ریاض ۔24مئی (اے پی پی):سعودی عرب میں نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈیولپمنٹ نے آئی بیکس ریزرو میں پیدل سفر کے شوقین افراد کے لیے دوسری ٹریل شروع کردی۔

العربیہ کے مطابق ڈارب ایسوسی ایشن اور متعدد ماحولیاتی کارکنان اور جنگلی حیات میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی شرکت سے ریزرو میں سیاحوں کی توجہ کو بڑھایا گیا ہے۔نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈیولپمنٹ میں پروٹیکٹڈ ایریا کے ڈائریکٹر عبداللہ الطلاسات نے کہا ہے کہ فطری پلیٹ فارم گورنمنٹ الیکٹرانک سروسز پلیٹ فارم ہے اسے نیشنل سینٹر نے شروع کیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم بکنگ سے لے کر ریزرو تک رسائی دیتا ہے اور دستیاب ایکو ٹورازم پروگراموں سے فائدہ اٹھانے کی اجازت دیتا ہے۔

عبد اللہ الطلاسات نے بتایا کہ ’’فطری‘‘ پلیٹ فارم خود ہی تمام عمر گروپوں کے زائرین کے لیے ریزرو میں پہنچنے کے وقت کی بکنگ کرتا ہے۔ اسی طرح مناسب اوقات کا انتخاب کرنے کی اجازت بھی دیتا ہے۔ انہوں نے متعدد ٹریلز کی دستیابی کی وضاحت کی جو پیدل سفر کرنے کے خواہشمندوں کے لیے موجود ہیں۔ ان میں 10 ٹریلز وہ ہیں جو نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ سے منسلک ہیں۔تقریبات کا انعقاد ماحولی سیاحت کو فعال کرنے اور چہل قدمی جیسے کھیلوں کی مشق کرنے کے لیے صحت مند اور محفوظ مقامات فراہم کرتا ہے۔ یہ تقریبات پروٹیکٹڈ علاقوں میں سیاحوں کی توجہ کو بڑھانے اور مملکت کی فطرت کے تنوع اور خوبصورتی کو اجاگر کرنے میں سنٹر کے کردار کا حصہ ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.