سعودی عرب، حج موسم کے باعث غلاف کعبہ اٹھا دیا گیا

image

ریاض ۔24مئی (اے پی پی):حرمین شریفین انتظامیہ نے حج موسم کے باعث غلاف کعبہ کو زمین سے تین میٹر اوپر اٹھالیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ہر سال حج کے دنوں میں یہ رسم ادا کی جاتی ہے تاکہ غلاف کعبہ محفوظ رہے۔غلاف کعبہ اٹھانے کی کارروائی انتظامیہ کے سربراہ اور اعلی عہدیداران کی موجودگی میں ہوئی ہے۔

حرمین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’غلاف کعبہ کوبلند کرنے کے بعد مخصوص کاٹن کے سفید کپڑے میں لپیٹ دیا جاتا ہے۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’غلاف کعبہ حج موسم میں بلند کر دیاجاتا ہے کیونکہ ان دنوں دنیا بھرسے لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج ارض مقدس آتے ہیں جن میں بعض لوگ غلاف کعبہ کا کچھ حصہ حاصل کرنے کے لیے اسے بلیڈ یا قینچی سے کاٹ لیتے ہیں، اس لیے غلاف کو ان مواقع پربلند کر دیا جاتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.