جاپان نے شمالی کوریا سے ہتھیاروں کی ترسیل پر روسی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

image

ٹوکیو ۔24مئی (اے پی پی):جاپان نے شمالی کوریا کو ہتھیاروں کی ترسیل پر روسی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔تاس کے مطابق جمعہ کو جاپان کی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں جاپان نے اپنی روس مخالف بلیک لسٹ میں توسیع کرتے ہوئےایک بار پھر روس پر شمالی کوریا سے ہتھیاروں کی خریداری کا الزام لگایا ہے ۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اس فہرست میں ایک فرد اور 9روسی قانونی اداروں کے ساتھ ساتھ قبرص کی2کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں روس کے 224ویں فلائٹ یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل ولادیمیر میخیچک اور خود کمپنی بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ جاپان نے روس کی اشولک ٹیسٹنگ رینج اور روس کی ملٹری ٹرانسپورٹ ایوی ایشن کی کمان کو بلیک لسٹ کر دیا۔اپنی روس مخالف پابندیوں کے ایک حصے کے طور پر جاپان نے قبرص میں قائم دو کمپنیوں ابکس شپنگ اور ازیاشپنگ پر پابندیاں عائد کیں ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.