قائم مقام چیئرمین سینیٹ سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی ملاقات

image

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی ختم کرنے کے لئے ترقیاتی منصوبوں سے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے ، خواجہ آصف ایک سینیئر و زیرک سیاستدان ہیں ، سیاسی بصیرت سے استفادہ کا موقع ملے گا ۔ سینیٹ سیکرٹیریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے قائم مقام چیئرمین سینیٹ سے ان کے چیمبر مین ملاقات کی ۔

قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پارلیمنٹ ہائوس میں انکے چیمبر میں ملاقات کے دوران وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قائم مقام چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارک باد پیش کی اور کہا کہ امید ہے آپ ایوان کی کارروائی بطریق احسن چلائیں گے۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے ۔ ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور موجودہ حکومت کی پورے ملک اور بالخصوص بلوچستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی پالیسی کو سراہا گیا۔

قائمقام چیئرمین سینیٹ نے تبادلہ خیال کے دوران بتایا کہ موجودہ حکومت پورے ملک اور بالخصوص بلوچستان میں سرمایہ کاری بڑھانے ، امن و امان کے قیام میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ خواجہ محمد آصف نے قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ سیدال خان بطور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ملک اور بالخصوص بلوچستان کی ترقی کے لئے بہتر و معیاری قانون سازی میں کلیدی کردار ادا کریں گے ۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سیدال خان کا بلوچستان سے بطور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونا صوبے اور وفاق میں رابطہ کاری کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گا ، سیدال خان صوبائی سطح پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور صوبے کی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سیدال خان کے لئے دعا گو ہوں ، ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں ،پاکستان کی ترقی میں صوبہ بلوچستان کا کلیدی کردار ہے۔ دریں اثناء رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے بھی قائم مقام چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی اورقائم مقام چیئرمین سینیٹ کو صوبے کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.