ارجنٹائن میں پانچ ماہ کے دوران ڈینگی کے 4 لاکھ 88 ہزار کیس ریکارڈ

image

بیونس آئرس۔27مئی (اے پی پی):ارجنٹائن میں رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ڈینگی کے 4 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ کیس ریکارڈ کئے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.35 گنا زیادہ ہیں ۔ شنہوا نے ارجنٹائن کی وزارت صحت کے نیشنل ایپیڈیمولوجیکل بلیٹن کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں رواں سال کے پہلے 20 ہفتوں میں ڈینگی کے 4لاکھ 88 ہزار 35 کیس ریکارڈ کئے گئے ۔

سب سے زیادہ کیس وسطی علاقے میں رپورٹ ہوئے، اس کے بعد شمال مغربی اور شمال مشرقی علاقے میں ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ارجنٹائن کے 24 میں سے 19 اضلاع میں ڈینگی کیس سامنے آئے ہیں اور اس سیزن میں ڈینگی سے مجموعی طور پر 343 اموات ہوئی ہیں۔ڈینگی بخار کی نمایاں علامات میں بخار، سر درد، متلی اور الٹی، اسہال اور پیٹ میں درد شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.