رفح میں پناہ گزین خاندانوں پر حملے ہولناک ہیں ، اقوام متحدہ

image

اقوام متحدہ ۔27مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہاکہ رفح میں پناہ گزین خاندانوں پر حملے ہولناک ہیں ۔ عرب نیوز کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے الاونرا نے کہا ہے کہ رفح میں پناہ گزین خاندانوں پر حملوں کی اطلاعات ’ہولناک‘ ہیں۔پیر کو الاونروا نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ رفح سے پناہ گزین خاندانوں پر مزید حملوں کی معلومات ہولناک ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ غزہ زمین پر دوزخ ہے۔مزید کہا گیاکہ رواں ماہ اسرائیلی کارروائیوں سے بچنے کے لیے غزہ کی نصف سے زیادہ آبادی نے رفح میں پناہ لی تھی۔ رفح میں اب بھی لاکھوں لوگ موجود ہیں جبکہ بہت سے لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.