چین کا ارکان کانگرس کے دورہ تائیوان پر امریکاکو انتباہ

image

بیجنگ ۔27مئی (اے پی پی):چین نے امریکی ارکان کانگرس کے دورہ تائیوان پرامریکا کو خبردار کیا ہے۔تاس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ چینی حکام نے تائیوان جزیرے کی انتظامیہ کے ساتھ امریکی ارکان کانگرس کے دورے اور باضابطہ رابطوں پر امریکا کو انتباہ کیا ہے۔انہوں نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ امریکی فریق نے تائیوان کے ساتھ سرکاری روابط برقرار نہ رکھنے کے اپنے وعدے توڑ دیئے ہیں اور وہ تائیوان کے علیحدگی پسندوں کوہمارے خلاف مشتعل کر رہا ہے جس کو چین واضح طور پر مسترد کر تا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکی ارکان کانگرس تائیوان کو ٹرمپ کارڈ کے طور پر استعمال کرنا بند کریں اور چین کی اندرونی سیاست میں مداخلت کرنے اور تائیوان میں علیحدگی پسند قوتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ سے گریز کریں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اس طرح کے اقدامات سے امریکا چین تعلقات کواور تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.