لڑکا وہاج علی جیسا ہو، 10 لاکھ مہینہ کماتا ہو اور.. عائشہ شوکت نے شوہر کے لئے اور کون سی عجیب و غریب شرائط رکھ دیں؟

image

"میں ایسے لڑکے سے شادی کروں گی جس نے کم سے کم ماسٹرز کیا ہو اور دوسروں کی عزت کرنا جانتا ہو. کم سے کم 10 لاکھ روپے مہینہ کماتا ہو تاکہ گھر آسانی سے چل سکے"

یہ کہنا ہے ابھرتی ہوئی ماڈل عائشہ شوکت کا جنھوں نے حال ہی میں ایک نجی چینل کے چو میں شرکت کی اور ذاتی زندگی کے متعلق بات چیت کی.

عائشہ شوکت نے خواہش ظاہر کی کہ وہ ایسے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہیں جو پاکستانی یا بھارتی اداکار جتنا ہینڈسم ہو. تاکہ شادی کے بعد دونوں ساتھ کھڑے اچھے لگیں. لڑکے کو فواد خان اور وہاج علی کی طرح پیارے ہونا چاہیے جب کہ بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا کی خوبصورت ہو.

عائشہ شوکت نے انکشاف کیا کہ جب وہ پڑھتی تھیں تو ان کی ٹیچرز انھیں ماڈلنگ کرنے کا کہتی تھیں جب کہ دوست بھی انہیں یہ کہتے تھے کہ ان کا چہرہ ماڈلز کی طرح ہے، اس لیے وہ ماڈلنگ کریں۔ جس کے بعد ماڈلنگ کی پیش کش ہونے پر انہوں نے سوچے بغیر اس کیریئر میں قدم رکھ دیا تھا. ماسٹرز کے آخری سال سے ہی انہوں نے ماڈلنگ شروع کردی تھی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.